• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ اور اس کے اطراف میں فوری سڑک اور فٹ پاتھ کی تعمیر کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ کراچی  نے گرین لائن پروجیکٹ کے سربراہ اور گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری صالح فاروقی سےمیٹرک بورڈ اور اس کے اطراف میں فوری سڑک اور فٹ پاتھ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے بورڈ کے سیکرٹری محمد علی شائق نےصالح فاروقی کے نام خط میں کہا ہے کہ بورڈ اور اس کے اطراف میں واقع تعلیمی اداروں میں روزانہ ہزاروں طلبہ، والدین، اساتذہ اور ملازمین آتے جاتے ہیں مگر ٹوٹی ہوئی سڑک، فٹ پاتھ کچرے اور گندے پانی کے باعث آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، خط میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس کی کاپی مئیر کراچی کو بھی ارسال کی گئی ہے، واضح رہے کہ میٹرک بورڈ کے سامنے گرین لائن پروجیکٹ پر کام جاری ہے پل کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے مگر اطراف میں کام انتہائی سست ہے، انٹر چینج پل کا بھی غلط استعمال ہو رہا ہے،پل پر رانگ سائیڈ آنے جانے اور اطراف میں سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے کس نے کہاں جانا ہے یہ کسی کو نہیں پتا ، انٹر چینج پر عبارت اردو کے بجائے انگریزی میں درج کردی گئی ہے گزشتہ ایک سال سے بورڈ کی سڑک شدید متاثر ہے، گٹر ابل رہے ہیں، بارش کا پانی موجود ہے لیکن کسی کو کوئی پرواہ نہیں ۔

تازہ ترین