• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈالیون کا دورہ ہا شم آ مالا اور ڈوپلہسی سے قیا دٹ کے لیے رابطہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون اور سری لنکن کر کٹ ٹیم کے کھلاڑیوں فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، ان کی حفاظت کے لئے اعلی ترین دفاعی اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے منگل کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی جس میں میں سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں کھلاڑیوں کو غیر معمولی سیکیورٹی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان لانا ہدف تھا جب کہ سری لنکا کو دورہ پاکستان کے لئے منانا بہت مشکل تھا، لیکن سری لنکن بورڈ نے دلیری کے ساتھ فیصلہ کیا کہ وہ پاکستان آئیں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور سی پی ایل سے بات ہوچکی ہے وہ دورہ پاکستان پر خوش ہیں۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مثبت جواب مل رہا ہے اور سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ، ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے مالی معاملات اور بیمہ کو حتمی شکل دینے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی قیادت کے لیے جنوبی افریقی کھلاڑیوں ہاشم آملہ اور فاف ڈوپلیسی سے بات چیت جاری ہے۔ ورلڈالیون ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقا کے دونوں مذکورہ کھلاڑی پہلے ہی پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈالیون میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔

کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کی قیادت کے لیے ہاشم آملہ اور فا ڈوپلیسی سے بات چیت جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈالیون، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ورلڈ الیون میں شمولیت کے لئے 7 ممالک کے 15 کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ انگلینڈ کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ بھی ورلڈ الیون میں شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے 3 مارچ 2009 کو سری لنکن ٹیم کی بس پر حملے کے بعد سے بند ہیں اور زمبابوے واحد ٹیم ہے جس نے 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا۔

توقع ہے کہ ورلڈ الیون ٹیم کے کوچ اور مینیجر کی حیثیت سے زمبابوے کے اینڈی فلاور پاکستان آئیں گے جنہیں آئی سی سی نے یہ ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا اعلان کیا اور کہا کہ ورلڈالیون، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے 3 مارچ 2009 کو سری لنکن ٹیم کی بس پر حملے کے بعد سے بند ہیں اور زمبابوے واحد ٹیم ہے جس نے 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا۔اس برسوں کے دوران پاکستان نے اپنی بیشتر ہوم سریز متحدہ امارات میں کھیلیں جب کہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن مکمل اور دوسرا ایڈیشن کے سیمی فائنلز تک کے تمام مقابلے بھی وہیں ہوئے ۔تاہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی امید ایک مرتبہ پھر اس وقت روشن ہوئی جب پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 

تازہ ترین