• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں یکم اکتوبر سے ٹیکس نافذ ہوجائیگا،وزارت خزانہ

دبئی(سبط عارف)متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس یکم  اکتوبر سے ایکسائز ٹیکس لاءنافذ العمل ہو جائیگا۔وزارت خزانہ امارات کے انڈرسکریٹری یونس حاجی الخوری نے یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی WAM(وکالۃ انباء الامارات)کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو  میں بتایا کہ یکم اکتوبر سے ایکسائز ٹیکس نافذ کردیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس امارات کے تمام فری زونز اور پورٹس کے علاوہ اندرون ملک استعمال ہونے والی   تمام ایکسائز اشیاء پر لاگو ہو گا۔ٹیکس کی پرسنٹیج، پروسیجر اور کنٹرول سے متعلق لائحہ عمل ایگزیکٹو ریگولیشنز سے طے ہوں گی۔انڈرسکریٹری یونس حاجی الخوری کے مطابق تمباکو اور انرجی ڈرنکس پر یہ ٹیکس سو فیصد تک ہو جائے گا، جبکہ شوگر فزی ڈرنکس پر یہ ٹیکس پچاس فیصد تک ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ایک تخمینے کے مطابق اس ٹیکس سے متحدہ عرب امارات کو سالانہ سات ارب درہم کی آمدنی ہو گی۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ   متحدہ عرب امارات  سے  باہر جانے والے مسافر  ان اشیاء پراس  ٹیکس سے مستثنیٰ ہو ں گے تاہم باہر سے آنے والے افراد پر ٹیکس کا نفاذ ہو گا۔

تازہ ترین