• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں ملازمہ کی ہلاکت،ورثا کا لاش کے ہمراہ تھانے کے باہر احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 6خیابان بدر لین نمبر 5پر واقع بنگلہ نمبر A.68سے ہفتے کی صبح 17سالہ فاطمہ دختر عبدالحق کی پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا ،  ورثاء نے ہفتہ کی شب گذری تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا ،ایس ایچ او راشد خان نے بتایا کہ متوفیہ کورنگی کراسنگ کی رہائشی اور  مذکورہ بنگلے میں گذشتہ2برس سے ملازمت کر رہی تھی اور بنگلے کے سرونٹ کوارٹر میں ہی رہائش پذیر تھی ،جمعہ کی شب متوفیہ گھر کے کام سے فارغ ہو کر اپنے کوارٹر میں سونے چلی گئی تھی اور ہفتے کی صبح جب 9بجے تک وہ باہر نہ آئی تو بنگلے کے مالک نے کوارٹر کو چیک کیا تو اس کی پھندا لگی لاش ملی،متوفیہ کے جسم پر تشدد یا کوئی اور زخم کے نشان موجود نہیں ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ایک روز قبل اسکی بیٹی نے فون کال کی تھی اور کوئی اہم بات کرنا چاہ رہی تھی لیکن اس نے صبح بات کرنے کاکہہ کر فون رکھ دیا،اس نے مذید کہاکہ اسکی بیٹی خودکشی نہیں کر سکتی، اسکی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے،علاوہ ازیں ورثاء نے ہفتہ کی شب گذری تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا،مظاہرین نے  بنگلے کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور آئی جی سندھ سے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔

تازہ ترین