• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کیس:شرجیل کا پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔ شرجیل خان فیصلے کے خلاف اسی ہفتے اپیل دائر کریں گے جس میں پی سی بی قوانین کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کو چیلنج کریں گے۔ شرجیل کے وکیل کی جانب سے اپیل کا متن تیار کرلیا گیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی سے غیرجانبدار ثالث کو کیس بھجوانے کی درخواست کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد کی ہے اور اس دوران شرجیل خان ڈھائی سال تک کرکٹ سے دور رہیں گے ۔ پابندی کا اطلاق 10 فروری 2017 سے ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے جو اسی ہفتے دائر کی جائے گی۔ شرجیل خان پانچوں شقوں پر ہونے والی سزا کو چیلنج کریں گے۔ واضح رہےکہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے خلاف بھی کیس زیر سماعت ہے۔

تازہ ترین