• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات کی جلد سماعت کیلئے کیس اینڈ کورٹ مینجمنٹ پلان جاری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر نے ماتحت عدالتوں میں زیرسماعت فوجداری اور دیوانی مقدمات کی جلد سماعت یقینی بنانے کیلئے کیس اینڈ کورٹ مینجمنٹ پلان 2017 جاری کر دیا ہے، قتل کے مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ عدالتیں ہونگی جن میں کورٹ نمبر ایک میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر، کورٹ نمبر دو ایڈیشنل سیشن ججز راجہ قمر سلطان، کورٹ نمبر تین راجہ محمد اجمل خان، کورٹ نمبر چار طاہر عباس سپرا اور کورٹ نمبر پانچ میں اعجاز احمد بٹر قتل کے مقدمات کی سماعت کریں گے، اسی طرح کرمنل کیسز کی اپیل اور نگرانی کے علاوہ منشیات کے مقدمات کی سماعت کورٹ نمبر ایک کے جج سہیل ناصر کیا کریں گے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی اور حسنین اظہر شاہ حافظ کی عدالت میں منشیات سے متعلق مقدمات زیرسماعت ہونگے، نئے حکم نامے کے مطابق آئندہ سے سول اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن ججز سید اصغر علی، محمد سجاد حسین خان، افشاں اعجاز صوفی، ظفر اقبال، عامر ضیاء، مسعود احمد وڑائچ اور سردار حامد حسین کریں گے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان بکھر نظر ثانی اپیلوں کی سماعت کیا کریں گے، محکمہ سوئی گیس سے متعلق کیسوں کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد چوہدری اور سجاول خان کی عدالت میں ہوا کرے گی، جبکہ کثیر الجہتی (ملٹی پل کیٹگری) مقدمات کی سماعت ایڈیشنل سیشن ججز وسیم رفیق، نور محمد بسمل اور شبریز اختر راجہ کریں گے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج علی رضا اعوان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے علاوہ انڈر الیکٹرونکس ٹرانزیکشن آرڈیننس 2002، منی لانڈرنگ اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت درج ہونے والے مقدمات کی بھی سماعت کریں گے ۔ایڈیشنل سیشن جج گلزار احمد خالد کرمنل کے حوالے سے متفرق درخواستوں اور مقدمات کی سماعت کریں گے۔
تازہ ترین