• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چک شہزاد موہڑہ جیجاں میں چائنہ کٹنگ سے سرکاری اراضی پر قبضے کی تصدیق

اسلام آباد ( نیوز ر پورٹر) سی ڈی اےنے سنیٹر اورنگزیب اورکزئی کی جانب اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد موہڑہ جیجاں میں چائنہ کٹنگ کرکے سرکاری اراضی پر قبضے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد ممبر پلاننگ نےانفورسمنٹ اور ماحولیات ڈائریکٹوریٹ کو نیشنل پارک ایریا پر غیرقانونی تعمیرات فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ موہڑہ جیجاں چک شہزاد کے رہائشیوں نے سنیٹر اورنگزیب اورکزئی کیخلاف چائنہ کٹنگ کرنے کی شکایت مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو کی، جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو سرکاری اراضی کی حدود کا تعین کرنے اور چائنہ کٹنگ ہونے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔سی ڈی اے کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق موہڑہ جیجاں چک شہزاد مکمل طور پر ایکوئر اراضی ہے۔ موہڑہ جیجاں کو 60ء کی دہائی میں ایکوئر کیا گیا جس کا کل رقبہ 272 ایکڑ ہے۔ اس رقبے میں سے 127 ایکڑ زمین این آئی ایچ کو دی گئی جبکہ 139 ایکڑ رقبہ نیشنل پارک کا ایریا ہے اور 6 ایکڑ رقبہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے حوالے کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کا موقف تھا کہ یہ اراضی خسرہ نمبر 1939 موضع موہڑہ نور میں واقع ہے جو سی ڈی اے حدود سے باہر ہے۔ تاہم سی ڈی اے ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے لکھا کہ مذکورہ اراضی سی ڈی اے کی ایکوئر اراضی ہے لہذا سی ڈی اے انفورسمنٹ سرکاری اراضی سے غیرقانونی تعمیرات ختم کرکے سرکاری اراضی واگزار کرائے۔مقامی رہائشیوں نے ممبر پلاننگ سی ڈی اے اسد کیانی سے ملاقات کی اور ریونیو رپورٹ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ چائنہ کٹنگ کے ذریعے سی ڈی اے کے نیشنل پارک ایریا پر قبضہ کرکے پلاٹنگ کی جارہی ہے جو سڑک بناکر فروخت کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین