• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی سے وفادار تھا اور رہوں گا ، ہمیں محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے، شہباز شریف

Todays Print

لاہور (جنگ نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بہاولپور ڈویژن کے ایم این ایز نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی ۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھائی سے مخلص اور وفا دار تھا اور ہمیشہ رہوں گا، والدین نے بڑوں کا احترام سکھایا، غلط فہمیاں پیدا کرنیوالے جان لیں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہوں گا، ہمیں محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے، اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کوتیسری سرجری کے بعد لند ن میں ان کےگھر منتقل کر دیا گیا ہے ، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ والدہ اب روبصحت ہیں،انکو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے،والدہ کیلئے دعائوں پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کیلئے دعائوں پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے،والدہ کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

تازہ ترین