• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)  مختلف علاقوں میں ٹریفک  حادثات  اور فائرنگ کے واقعات  میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق   ڈیفنس فیز 6خیابان شہباز کے سگنل پر تیز رفتار  جیپ نمبر BF.7286نے موٹر سائیکل سوار 2افراد کو کچل کر دیا ،حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل تباہ اور 35سالہ مظہر اور 38سالہ بشیراحمد  شدید زخمی ہو گئے ،جبکہ حادثے کاذمہ دار ڈرائیور  گاڑی چھوڑ کر پیدل فرار ہو گیا ،اطلاع ملنے  پر پولیس اور امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جہاں   زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے  ،پولیس  نے گاڑی تحویل میں لےکر  مالک کی تلاش شروع کردی، لیاری ایکسپریس وے دھوبی گھاٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے فوری سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگئی،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے ایدھی سرد خانے منتقل کردی  ، دریں اثنا  سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سروس روڈ پر نامعلوم  ملزمان نے کار سوار پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے  شدید زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج  دم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35سالہ مجتبی حسن ولد رفیق کے نام سےہوئی  ہے ،جوگلشن اقبال ابوالحسن اصفحانی روڈ کا رہائشی اور فیملی کے ہمراہ جارہا تھا ، نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ غلام رضا ولد غلام شبیر زخمی ہو گیا ،قائد آبادتھانے کی حدود لانڈھی دائود چالی کے قریب فائرنگ سے  25سالہ محمد جاوید ولد سعید احمد زخمی ہو گیا ۔

تازہ ترین