• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کربلاء کا پیغام فلاح اور بقائے انسانیت کیلئے ہے،علما

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر)عشرہ محرم کی مجلس سے محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں  مولانا ذکی باقری ،جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں آغا نسیم، حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن سیکٹر5-Eمیں علامہ سجاد شبیر رضوی، انچولی سوسائٹی میں مولانا عمران مہدی نقوی اور علامہ محمد نقی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلاء کا پیغام فلاح اور بقاء انسانیت کیلئے ہے ، اسلام امن ،سلامتی ،رواداری اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے اور اسی فکر و مقصد کو لیکر امام حسین ؑ کربلاء کے میدان میں تشریف لائے   محرم کی آمد پر امن و برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کیا جائے ،  نبی کرم ؐ کے خانوادے نے انسانیت کی فلاح،دین کے سربلندی کے ساتھ ساتھ اسلامی پرچم کو سربلند کیا اور دین کے سنہری اصول اور آفاقی پیغام کو ہم تک پہنچایا،  انہوں نے کہا کہ انسانیت کے احترام،اخوت و محبت ،رواداری و برداشت ،تحمل کے فروغ کے لئے کام کیا جائے تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہونگے 

تازہ ترین