• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری و نجی اسکولوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں،چیئرمین بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایک استاد طالب علم کے اندر چھپی صلاحیت کو اُجاگر کرتا ہے تاکہ وہ ایک اچھا اورباصلاحیت شہری بن کر ملک وقوم کا نام روشن کرسکے ۔

یہ بات چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کتیانہ میمن ایجوکیشن بورڈ کے تحت کے یم اے اسکولز کے سیکنڈری سیکشن کی سالانہ تقسیم ایوارڈ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ آج کی یہ پررونق تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ کے۔ایم۔اے کی انتظامیہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے ۔

اس تعلیمی ادارے سے میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات میں میرٹ پر پوزیشن بھی حاصل کی گئی ہے ۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ہم بورڈ سے الحاق شدہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور انکے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں ۔ اور آئندہ سال ہم اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ اور مارکس شیٹ ان کے اسکولوں میں اپنی ٹیم کے ذریعے پہنچائیں گے تاکہ انھیں بورڈآنے کی تکلیف نہ ہو۔آخر میں چیٔرمین بورڈ نے کہا کہ طلباء نے جس طرح شاندار طریقے سے مختلف پروگرام کے ذریعے اپنی ثقافت کو اُجاگر کیا ہے۔ تمام کے،ایم۔اے کی انتظامیہ اساتذہ اور طلباء وطالبات سب لائق تعریف ہیں۔ آخر میںطلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو نقد انعام اور شیلڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین کے ایم اے ایجوکیشن بورڈ اسلم بندکڑا،صدر کتیانہ میمن ایسوسی ایشن رفیق پکل،ایڈمنسٹریٹر کے ایم اے حنیف اسماعیل ودیگر موجود تھے۔

تازہ ترین