• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوار کےروز ون ویلنگ،موٹرسائیکل سوار ریسیں بھی لگاتےرہے

لاہور(کرائم رپورٹر سے) پو ش علاقوں میں سخت پا بند ی کے باو جود اتوار کے روز مختلف مقامات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ہوئی ،ریس لگانے کے واقعات رونما ہوئے جبکہ پولیس اس خطرناک کھیل کو روکنے میں مکمل کامیاب نہ ہو سکی، را ت گئے تک گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروںروپے کا جوا بھی ء لگایا گیا جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی ٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے شور و غل ہلڑبازی خواتین سے بدتمیزی کے واقعات بھی رونما ہوئے ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے متعد د نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔
تازہ ترین