• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل پی ٹی آئی قیادت سےکارکن بھی متنفر ہوگئے ، غلام علی

پشاور(سٹی رپورٹر) جے یوآئی کے مرکزی رہنماحاجی غلام علی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی نااہل قیادت کیخلاف عوام کیساتھ اب پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی علم بغاوت بلندکردیاہے،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے حلقہ میں داخلہ پرپارٹی ورکروں کی پابندی بارش کاپہلاقطرہ ہے، انہوں نےکہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل اجاگرکئے تاکہ حکومت ہوش میں آجائے ،سپریم کورٹ نے بھی خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نظام کو ناکام قرار دیا ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزگوئی سیوان میں اجتماع سے خطاب میں کیا،حاجی غلام علی نے کہاکہ تحریک انصاف نے تقریباً 5 سال دوسروں پر الزام لگانے پر نذر کردئیے ،دوسروںکوڈینگی برادران کہنے والے آج خودڈینگی مچھر کو قابو کرنے میں ناکام ہیں، تحریک انصاف کی ناکام حکومت نے عوام کے منہ سے دووقت کی روٹی چھین لی ہے،اب عوام کی طرف سے تبدیلی کاوقت آگیاہے جس کااندازہ تحریک انصاف کو2018کے الیکشن میں ہوجائیگا،بعدازاں حاجی غلام علی ،جے یوآئی پشاورکے امیرمولاناخیرالبشرنے علی محمد،حاجی شیررحمٰن،حاجی سیدرحمٰن ،ہمیش خان اوردرویش خان کے مابین راضی نامہ کرایا اورتمام فریقین تمام عداوتیں بھلاکربغل گیرہوگئے۔
تازہ ترین