• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنڈی ارباب میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،عوام کی زندگی اجیرن

پشاور (سٹی رپورٹر) ممبر کنٹونمنٹ بورڈ و نامزد امیدوار پی کے 4 عاطف علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لنڈی ارباب اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں پر محیط لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ بجلی نہ ہونے سے پانی کی شدید قلت جبکہ کاروبار تباہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے،عوام انتخابات میں انکا کڑا احتساب کرینگے ۔
تازہ ترین