• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی‘متحدہ‘پی ٹی آئی کوشش کرکے دیکھ لیں‘خورشیدشاہ

اسلام آباد ( آئی این پی ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے مابین اتحاد پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایم کیو ایم کے خلاف دیئے گئے اپنے سابقہ بیانات پر معافی مانگیں ‘اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کوشش کرکے دیکھ لیں‘دونوں جماعتوںکا اتحاد زیادہ دیرنہیں چلے گا‘سیاست میں کوئی چیزحرف آخر نہیں ہوتی ۔

سیدخورشیدشاہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ماضی میں ایم کیو ایم پر سنگین الزامات لگائے اب اتحاد کرنے جا رہے ہیں تو سابقہ الزامات پر عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے ، عمران خان کو اپنے سابقہ بیانات پر شرمندگی کا اظہار کرنا چاہیے ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لئے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف جو مرضی کوشش کرنا چاہیںکر لیں قواعد پر عمل درآمد ہو گا ۔

تازہ ترین