• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا، سینیٹ میں قرارداد منظور، حق میں 52 ، 28مخالف

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) سینیٹ نے پارلیمان کارکن بننے سے نااہل شخص کو پارٹی کا سربراہ بنانے کے قانون کیخلاف قرارداد پاس کرلی، فاٹا کے بعض ارکان نے بھی قرارداد منظور کرانے میں اپوزیشن کا ساتھ دیا، قرارداد کے حق میں 52جبکہ اسکی مخالفت میں 28 ووٹ آئے۔نااہل قرار دیئے گئے شخض کے پارٹی سربراہ بننے سے پارلیمنٹ یرغمال ہو جائیگی۔ وزیر قانون زاہد حامد اور راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ قرارداد منظور کرکے قانون کو چیلنج کیا جارہا ہے، قانون بن چکا قرارداد کا کوئی فائدہ نہیں۔

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس میں ایسا شخص جو پارلیمان کا رکن بننے کیلئے نااہل ہو وہ کسی بھی سیاسی جماعت کاسربراہ بن سکتاہے، غیر منتخب فردسیاسی جماعت کا سربراہ بن سکتا ہے ،جس نے پاکستا ن کی شہریت ترک کردی ہو ، عدالت نے اسکے بارے میں غیر صادق کا اعلان کیاہو، عدالت کی طرف سے نااہل کیا گیاہو، ایسا شخص پارلیمنٹ کی پالیسیوں پراثر اندازہوسکتا ہے اور پارلیمان سے باہر ر ہ کر فیصلے کراسکتا ہے، اس سے پارلیمنٹ اس شخص کی یرغمال ہوجائے گی جو خود پارلیمنٹ کے اندر نہیں جاسکتا ہے۔ یہ سینیٹ قرارداد پیش کرتا ہے کہ جو شخص پارلیمنٹ کاممبر بنے کیلئے نااہل ہواور پارلیمنٹ کے ممبر ہوتے ہوئے نااہل کردیاگیا ہو وہ کسی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا ہے۔

تازہ ترین