• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ ہمیشہ ملک کو مشکل میں چھوڑ کرگئی ، آصف زرداری

Todays Print

لاہور (مانیٹر نگ سیل) سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت ہمیشہ ملک کو مشکل میں چھوڑ کرجا تی ہے۔ ان کی پالیسی ہے کہ آنے والی حکومت کو بدترین معاشی صورتحال دے ۔ انتخابی ماحول بن چکا ہے اب پارٹی بھی اپنی تیاری کرلے اب باہر نکلنے کا وقت آگیا ہے۔ چاروں صوبوں میں جارہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی نااہلیوں کی فہرست طویل ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامیوں کی فہرست طویل ہے۔ حکومت اداروں کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی اختیار کر کے قومی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی مصروفیات جاری ہیں۔گزشتہ روز ان سے اہم سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں، سابق صدر سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خصوصی طور پر لاہور پہنچے۔ مراد علی شاہ نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر سابق صدر کو بریفنگ دی اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور وفاقی حکومت کی جانب سے بعض منصوبوں میں رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔سابق صدر سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سینئر رہنما فیصل صالح حیات اور حاجی نواز کھوکھر نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیشہ ملک کو بد ترین معاشی صورتحال دے کر جاتی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انتخابی ماحول بن چکا ہے اب باہر نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔آصف زرداری نے چاروں صوبوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناکامیوں کی فہرست طویل ہے۔ حکومت اداروں کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی اختیار کر کے قومی اداروں کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین