• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں کل ہیوسٹن پہنچا ہوں۔
’’ہیوسٹن‘‘ چاند پر بولا جانے والا پہلا لفظ تھا۔
بعض لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں۔
یہاں ناسا کا ہیڈکوارٹر ہے۔
خلا بازوں نے لینڈنگ کے بعد ہیوسٹن کے عملے کو مخاطب کیا ہوگا۔
’’ناسا اب کون سے سیارے پر جانے کا منصوبہ بنا رہی ہے؟‘‘
میں نے ایک سائنس داں سے پوچھا۔
’’امریکہ نے تمام خلائی پروگرام بند کر دیئے ہیں۔‘‘
اس نے بتایا۔
’’لیکن کیوں؟‘‘
میں حیرت سے چلا اٹھا۔
سائنس داں نے افسردہ لہجے میں کہا،
’’دوسرے ملک تسخیر کرنے کے جنون میں مبتلا قوم،
خلا تسخیر کرنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے۔‘‘

تازہ ترین