• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سے امریکن برٹش کمپنی کے وفد کی ملاقات،کول ٹو کیمیکل ٹیکنالوجی پر بریفنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکن برٹش کمپنی لوامیشن ریسورسز کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی اوربتایا کہ انہوں نےمشترکہ طورپر ایک ماحول دوست نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہےجس کا نام ’کول ٹو کیمیکل‘ ہے اس ٹیکنالوجی سے استعمال شدہ کوئلے سے مختلف کیمیکل تیار کئے جا تے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والے وفد میں فرنانڈو الواریز چیئرمین لوامیشن ریسورسز کارپوریشن (ایل ای آر سی)، منیر اکرم چیئرمین گورن ٹیزی گروپ، ڈیرن پرسن سی ایف او ، ایل ای آر سی،روس جیرسن ڈائریکٹر ایل ای آر سی،زید شیخ گورن ٹیزی گروپ(پاکستان)، تنویر زیدی سی ای او ری ٹیک،سید اعظم علی ڈائریکٹر ری ٹیک۔جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونت ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت ، سیکریٹری انرجی آغا واصف ،خورشید جمالی اور سی ای او ’ایس ای سی ایم سی‘ شمس الدین شیخ نے کی۔ کمپنی کے ماہرین نے وزیرا علیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سائنسدانوں نے ’’کول ٹو کیمیکل‘‘ کے نام سے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ سے ہونے والے اخراج کو اسٹور کرکے اس میں سے مختلف کیمیکل تیار کئے جاتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی تھر میں کوئلے سے چلنے والےپاور پلانٹ میں استعمال اور تیار ہوسکتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ ماحول کے حوالے سے محفوظ ہے حالانکہ کوئلےکے جلنے کے بعد اس سے حاصل ہونے والا مادہ کچرا میں جاتا ہے وہ جو کہ ماحول کے لئے بھی صحیح نہیں ہے لہٰذا اسے امونیا،مینتھول اور پانی کی تیاری کے لئے استعمال کیاجاسکتاہے اور تجارتی طورپر بھی کوئلے سے چلنے والے پاور پروجیکٹس کے حوالے سے یہ بہت بڑی فائدے مند چیز ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفد سے کہا کہ وہ تھر کے کوئلے کی کانوں اور علاقے کا دورہ کریں اور اپنے تجربے یا لیب ٹیسٹ کے ساتھ اپنی بات کا ثبوت صوبائی حکومت کودیں اگر تجربہ کامیاب ہوتاہے تو صوبائی حکومت اُن کے ساتھ ایک پائلٹ پروجیکٹ پر کام کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری انرجی آغا واصف کو ہدایت کی کہ وہ دورہ کرنے والے وفد کے ساتھ رابطہ کرکے ان سے ان کے اس تصور کا ثبوت حاصل کریں تاکہ ضروری کارروائی کی جاسکے۔
تازہ ترین