• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید مودودیؒ نے پاکستان کا آئینی قبلہ کی درستگی میں کردار ادا کیا، عبدالرشید ترابی

برمنگھم (پ ر)سید ابو الا علیٰ مودودی ؒ نے پاکستان کا آئینی قبلہ درست کرنے میں بنیا دی کردار ادا کیا، انہوں نے نئی نسل کو اسلام سےوابستہ کرنے اور جدید و قدیم فتنوں کا دلائل و برا ہین سے مقابلہ کرنے میں اپنی پوری زندگی وقف کیے رکھی، وہ پرامن جمہوری و اسلامی انقلاب کے داعی تھے اسلام کے مکمل نظام حیات کو اعتدال کے ساتھ پیش کیا۔ دینی، سیاسی، سماجی اور تعلیمی میدانوں میں ان کی قابلِ قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار عبدالرشید ترابی، سابق امیر جماعت اسلامی و ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر نے منگھم میںسید مودودی فاؤنڈیشن کے سالانہ ڈنر کی تقریب سے مہمانِ خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ’’سید مودودیؒ نے نامساعد حالات میں مشاہیرِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اسلامی قومیت کے تصور کو اجاگر کیا جس کے نتیجے میں قیامِ پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے قائدِاعظم کی ہدایت پر ریڈیو پاکستان سے ایسی تقاریر ارشاد فرمائیں جن کی روشنی میں پاکستان کا اسلامی دستور منصہ شہود پر جلوہ گر ہوا۔ عبدالرشید ترابی نے کہا ’’مولا نا مودودیؒ کی فکر کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ ایک مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن بن سکتا ہے لہٰذا وقت اگیا ہے کہ پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے ایک دیا نت دار اور امانت دار قیادت کو منتخب کیا جائے۔ ایک فری کرپشن پاکستان ہی کشمیریوں کا حقیقی پشتیبان بن سکتا ہے۔ سید مودودی فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے کہا ’’مولانا مودودیؒ کے سدابہار لٹریچر نے پڑھے لکھے طبقے کو زبردست متاثر کیا ہے اس لیے کہ وہ قرآن و حدیث کی روشنی سے منور ہو نے کے ساتھ ساتھ جدید دور کے دلائل وو براہین سے بھی مرصع ہے۔ انہوں نے سیاسی و سماجی جماعتوں کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ مولانا مودودیؒ کی کتب کا مطالعہ کریں تاکہ ان کے شعور و آگہی میں اضافہ ہوسکے۔ تقریب کی صدارت پیغامِ اسلام ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری جاوید عزیز نے کی اور سید مودودی فاؤنڈیشن کے کام کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ’’اس فاؤنڈیشن کے پروگرامات کے ذریعے سید مودودی ؒ کی شخصیت ان کی فکر اور تحقیقی کام اور کارہائے نمایاں کو سمجھنے میں زبردست معاونت حاصل ہوئی ہے اور مسلمانوں کی نئی نسل کو ان کی تحریروں سے استفادہ حاصل کرنا چاہے۔ سید مودودی فاؤنڈیشن ایگزکٹیو کونسل کے ممبر ڈاکٹر خرم بشیر نے کہا ’’وقت کا تقاضا ہے کہ سید مودودی ؒ کے لٹریچر سے استفا دہ کیاجائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ معاشرے کی بہت بڑی محرومی ہوگی۔ تقریب میں مودودی فائونڈیشن کے سرپرست علامہ سرفراز مدنی۔ ایگزیکٹو کونسل کے ممران برسٹر رشید مرزا، نیاز احمد، منیر احمد رضا، محمد صادق کھوکھر، نائب حسین مغل، راجہ شوکت خان، مولانا محمد سجاد، مفتی عبدالمجید ندیم، مولانا محمد ریاض، چوہدری محمد آمین، غضنفر محمود، دائود پہلوان حافظ حسین احمد، مولانا رفیق شاہ اور دیگر مذہبی، سیا سی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور سید مودودی فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔تقریب کا آغاز قاری محمد طیب کی تلاوت قران سے ہوا خواجہ محمد سلیمان نے ہدیہ نعت پیش کیا ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر اختر الزمان غوری کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔
تازہ ترین