• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف یادرکھیں اداروں کیساتھ محاذ آرائی خطرناک ہے، آصف زرداری

Todays Print

لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹر نگ سیل)پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف خطرناک کھیل کھیل کررہے ہیں لیکن وہ یہ یاد رکھیں کہ اداروں سے کھیلنے کا نتیجہ خطرناک ہوگا،معیشت انتہائی خطرناک حد کو چھو رہی ہے، آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا کہ اب پنجاب بھی نواز شریف کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے، پنجاب جیالوں کا گڑھ ہے اور یہ 2018 کے انتخابات میں ثابت ہوجائے گا جب کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا، نوازشریف اور نقلی خان دونوں کو پنجاب میں بھی شکست دیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں لیکن وہ یہ یاد رکھیں کہ اداروں سے کھیلنے کا نتیجہ خطرناک ہوگا جب کہ معیشت انتہائی خطرناک حد کو چھو رہی ہے، 2013 میں معیشت کو جہاں ہم نے چھوڑا، آج وہاں سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ایسے میں فیصلے عقلمندی سے کرنے ہوں گے جب کہ عمران خان کی دلچسپی صرف وزیراعظم بننے میں ہے۔اس موقع پر آئندہ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی ۔ سابق ٹکٹ ہولڈرز نے مشورہ دیا کہ کمیٹی لاہور میں مضبوط امیدواروں کا تعین کرے۔ آصف زرداری لاہور کے پارٹی رہنماؤں کی مشکلات سے آگاہ ہوں ۔

تازہ ترین