• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این پی سی کرکٹ ٹورنامنٹ،6میچ ہوئے 3کے نتائج روک لئے گئے

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) نیشنل پریس کلب کے زیراہتمام کھیلے جانے والے نیشنل پریس کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید6میچ کھیلے گئے تاہم 3 میچوں کے نتائج روک لئے گئے ان تینوں میچوں میں کھلاڑیوں پر احتجاج کیا گیا ہے پہلے میچ میں جنگ نے نوائے وقت کو 2 وکٹ سے ہرایا اس میچ کا فیصلہ روک لیا گیا دوسرے میچ میں میٹرو واچ نے جیو اور نج کی ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دی یہ دونوں میچ نیشنل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئےتیسر ے میچ میں راولپنڈی گرین نے چناب نیوز کو 5 رنز سے ہرایا چوتھے میچ میں جموں وکشمیر اخبار نے جناح کی ٹیم کو 5 وکٹ سے ہرایا اس میچ کا بھی فیصلہ روک لیا گیا یہ دونوں میچز مارگلہ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پانچویں میچ میں اے ٹی وی نے اذکار کی ٹیم کو 37 رنز سے ہرایا، جبکہ پنڈی ریڈ کی ٹیم نے اےآر وائی کو 3وکٹ سے ہرایا اس کا نتیجہ بھی روک لیا گیا یہ میچز پنجاب گرائونڈ پر کھیلے گئے۔
تازہ ترین