• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی قومی ایئرلائنز فلائی ناس بغداد کیلئے 27برس کے بعد پہلی پرواز آج شروع کریگی

ریاض (اے پی پی) سعودی قومی ایئرلائنز فلائی ناس بغداد کیلئے 27برس کے بعد پہلی پرواز آج سے شروع کرے گی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ناس کے ایگزیکٹیو چیئرمین بندر المہنا نے اس سلسلے میں خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 27برس سے دونوں برادر ممالک میں پروازوں کاسلسلہ بند تھا، ہمیں خوشی ہے کہ ناس ایئرلائنز اس انقطاع کو ختم کریگی۔المہنا نے کہا کہ ریاض سے بغداد کیلئے پہلی پرواز صبح 11بجکر 30منٹ پر روانہ ہو گی جس کا ٹکٹ 27ریال ہوگا اور اس میں ٹیکس اور فیسیں شامل نہیں۔
تازہ ترین