• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ کے دوران درآمدی فرنس آئل کی قیمت 1994روپے بڑھ گئی

لاہور( این این آئی)ایک ماہ کے دوران درآمدی فرنس آئل کی قیمت 1994روپے اضافے سے 49ہزار404روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ جانے سے بجلی پیدا کرنے والا ایندھن فرنس آئل بھی مہنگا ہوگیا ۔ایک ماہ کے دوران درآمدی فرنس آئل 1994 روپے اضافے سے 49 ہزار 404 روپے فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں فرنس آئل کی قیمت میں 3494 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ستمبر میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 25 فیصد کمی سے 2328 میگاواٹ تک پہنچ گئی ۔ماہرین کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے پر نیپرا آئندہ آنے والے مہینوںمیں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کچھ حد تک بڑھا سکتی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے صنعتکار پیداواری لاگت میں اضافے کے حوالے کافی پریشان ہیں جس کے باعث پاکستانی مصنوعات دیگر ممالک سے مسابقت نہیں کرپا رہی ہیں ۔ ایسی صورتحال میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا تو صنعتکاروں کی پریشانی اور بڑھ جائے گی۔
تازہ ترین