• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈز و جامعات کو فعال بنانے کیلئے 123اسامیوں کی منظوری

کراچی (سید محمد عسکری)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بورڈز و جامعات کے محکمہ کو مکمل فعال کرنے کے لئے 123اسامیوں کی منظوری دیدی ہے۔ اس طرح سندھ میں محکمہ تعلیم اب عملی طور پر تین حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے جن میں اسکولز ایجوکیشن، کالج ایجوکیشن اور محکمہ بورڈز و جامعات شامل ہیں فرق صرف یہ ہے کہ اسکول ایجوکیشن اور کالج ایجوکیشن کے محکمہ وزیر تعلیم کے ماتحت ہیں جبکہ بورڈز و جامعات کا محکمہ براہ راست وزیراعلیٰ سندھ کے ماتحت ہے جس کے اندر سندھ کی تمام جامعات و انسٹی ٹیوشن ، تمام تعلیمی بورڈز، ایس اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن آتے ہیں۔ بورڈز و جامعات کے محکمہ کے لئے جن 123اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے اس میں 19گریڈ کے چار ایڈیشنل سیکرٹریز، آٹھ ڈپٹی سیکرٹریز ، 16سیکشن افسران، سپرنٹنڈنٹس، کلرکس، چپراسی، خاکروب ، چوکیدار، ڈرائیور اور دیگر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سیکرٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اسامی کو سیکرٹری جامعات و بورڈز کے ساتھ پہلے ہی منسلک کیاجاچکا ہے جبکہ اس وقت سیکرٹری جامعات و بورڈ کے پاس نہ تو کوئی عملہ ہے اور نہ ہی دفتر ہے اور سیکرٹری بورڈ و جامعات کی معاونت وزیراعلیٰ ہائوس میں تعینات افسران کرتے ہیں انہیں اس کی اضافی ذمہ داریاں دے رکھی ہیں تاہم جیسے ہی محکمہ سیکرٹری بورڈ و جامعات میں افسران کا تقرر ہوگا وزیر اعلیٰ ہاوس میں تعینات افسران کی اضافی ذمہ داریاں ختم کردی جائیںگی۔
تازہ ترین