• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب: سی آئی اے پولیس کی کارروائی،چرس برآمد،دو ملزمان گرفتار

حب ( نامہ نگار ) سی آئی اے انچا ر ج یا ر محمد کما نڈو نے گزشتہ روز سی آئی اے پا رٹی کے ہمر اہ جام کا لو نی میں واقع ایک مقام پر چھا پہ ما ر کار روائی کرتے ہو ئے راجہ نامی شخص کے قبضے سے 317گر ام چر س بر آمد کر لی۔ ایک اور کار روائی میں مین آر سی ڈی روڈ پر دوران چیکنگ عبد المجید نا می شخص کی تلا شی تو اس کے قبضے سے 400گر ام چر س بر آمد کر کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا۔ پو لیس نے دونو ں ملزمان کے خلا ف مقدمہ در ج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ دریں اثناسیکرٹری ہیلتھ بلوچستان کی جانب سے غیر قانونی ڈرگ اسٹورز کے خلا ف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت پر گزشتہ روز ڈویژنل ڈرگ انسپکٹر ملک مسعود اور ضلعی ڈرگ انسپکٹر عید محمد بلو چ نے حب کے مختلف ایریا میں قائم میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ مار کارروائی کی جبکہ میڈیکل اسٹورز کے خلاف کر یک ڈاؤن کی اطلاع ملتے ہی شہر میں غیر قانونی لائسنس کے چلانے والے میڈیکل اسٹورز مالکان شٹر ڈاؤن کرکے فرار ہوگے۔
تازہ ترین