• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومنتخب عہدیداران پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں: پیپلز پارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ملتان کی سابق صدر صائمہ عامر خان نے پیپلزپارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ، جس کی صدارت مرزا عزیز اکبر بیگ نے کی ،صائمہ عامر خان نےکہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری ،یوسف رضاگیلانی ، احمد محمود،نتاشا دولتانہ،خواجہ رضوان عالم کی جنوبی پنجاب میں پارٹی کومضبوط ومنظم کرنے کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،نومنتخب عہدیداروں کوچاہئے پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں، تقریب میں صا حبزادہ ندیم فرید، ملک رضوان ہانس ،شیخ غیاث الحق ،ملک بشیر ،مرزا نذیر بیگ ،عارف شاہ ،بیگم شمیم بلوچ ،شاہینہ طلعت ،روبینہ ناصر خان ،عمر خان بابر ،فخر دریشک ،صفدر ،خالد مترو ،رانا جاوید ،سلیم راجہ ،سجاد سپرا ،شازیہ گیلانی ودیگر نے شرکت کی۔دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کےنو منتخب عہدیداران نے کہا کہ قیادت کی طرف سے دی گئی ذمہ داریوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کرپارٹی کی مضبوطی کیلئے کوشاں رہیں گے ان خیالات کا اظہار مرزا عزیز اکبر بیگ، شیخ غیاث الحق اور سید عارف شاہ نےپیپلز لائرز فورم اور پیپلز پارٹی کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں صائمہ عامر کی طرف سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین