• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت منی لانڈرنگ کو تحفظ دے رہی ہے، ٹیکسوںکا نیا بوجھ شرمناک ہے، عمران خان

Todays Print

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی ڈھانچہ بحران در بحران کا شکار ہو کر منہدم ہورہا ہےجبکہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت ٹیکس چوروں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کومکمل تحفظ دے رہی ہے،ناکام حکومت کی جانب سے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کی کوششیں شرمناک ہیں،حکومت کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے ٹیکسوں اور مہنگائی سے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلسل قرض کی دلدل میں دھنس رہا ہے، ملک کا معاشی ڈھانچہ بحران در بحران کا شکار ہو کر منہدم ہورہا ہے اور نون لیگی حکومت ٹیکس چوروں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کومکمل تحفظ دے رہی ہے یہ چور سالانہ 10 ارب روپے چوری کرکے ملک سے باہر بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوروں کی کارستانیوں کا سارابوجھ عوام پر ڈالا جاتاہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کا حجم مسلسل گراوٹ کا شکارہے، حکومت نے مزید 400 اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی بڑھادی ہے،ناکام حکومت کی جانب سے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کی کوششیں شرمناک ہیں۔

تازہ ترین