• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین فری ٹریڈ معاہدے کی متعدد اشیا پربھی ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی حکومت نے پاک چین آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تًحت بہت سی اشیا کی ایس آر او1035 مجریہ 17اکتوبر 2017کے تحت ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کر دی ہے جو پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی وجہ سے کئی درآمدی اشیا جو پاکستان چین سے درآمد کررہا ہے اس پر پہلے ریگولیٹری ڈیوٹی لاگو نہیں ہوئی تھی اب چین سے درامد ہونے والی ان تمام اشیا پرریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جو ماضی کے سالوں میں عائد نہیں کی جارہی تھی یہ اشیا درجنوں کی تعداد میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایف بی آر کے ممبر کسٹم زاہد کھوکھر نے جمعرات کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اشیا میں الیکٹرانکس گڈز، سرامکس گڈز، کاسمیٹکس آرائش و زیبائش کاسامان بھی شامل ہے۔ چین کے ساتھ پاکستان کے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت چین سے چھ ہزار سے زائد چینی آئٹم بغیر ڈیوٹی کے پاکستان آرہے ہیں مگر نئے ایس آر او 1035 کے نفاذ کےبعد چینی ٹیرف لائن پر بھی دوسرے ممالک کی ٹیرف لائن کی طرح ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کر دی گئی ہے۔ چین سے آنے والی ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی ٹی وی وڈیو گیمز پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی وصول ہوا کریگی۔
تازہ ترین