• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر مزدوروں کےحقوق تسلیم کیے بغیر سماجی ترقی ناممکن ہے،عالمی دن پرریلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری زہرا خان ، سندھ کی انفارمیشن سیکرٹری شبنم،یونائیٹڈایچ بی ورکرزیونین کی صدر زاہدہ مختیار،جنرل سیکرٹری سائرہ فیروز، دیگر مزدور رہنمائوں رفیق بلوچ، ناصر منصور،رقیہ حنیف ، جمیلہ حنیف، مشتاق علی شان نےیوم عالمی گھر مزدور کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر مزدور ملکی معیشت میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں،جن کے حقوق تسلیم کیے بغیر سماجی ترقی ناممکن ہے۔ہم آج 20 اکتوبر کو ’’سائوتھ ایشین ہوم بیسڈ ورکرز ڈے‘‘ کے اہم موقع پر حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گھر مزدوروں کو ورکر تسلیم کرتے ہوئے انہیں سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) اور ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) میں رجسٹرکرنے کے لیے قانون سازی کی جائے، جس کا متفقہ مسودہ سندھ حکومت کے پاس عرصہ دارز سے موجود ہے۔
تازہ ترین