• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل میری ملاقات حضرت ابراہام لنکن سے ہوئی۔
میں واشنگٹن ڈی سی میں تھا۔
گھومتا پھرتا لنکن میموریل جا پہنچا۔
ابراہام لنکن امریکہ کے سابق صدر تھے۔
انھوں نے خانہ جنگی کے شکار امریکہ کو متحد کیا،
غلامی کا خاتمہ کیا۔
وہ اس عمارت میں ایک اونچی کرسی پر بیٹھے ملے۔
میں نے اپنا تعارف کروایا کہ صحافی ہوں۔
پھر ایک سوال کی اجازت چاہی۔
وہ متوجہ ہوگئے۔
میں نے پوچھا،
"غلامی کا خاتمہ کیسے کیا؟"
ابراہام لنکن نے جواب دیا،
"ہم نے عوام کو ذہنی غلامی سے آزاد کرایا تھا۔
باقی سب زنجیریں انھوں نے خود توڑ دیں۔"

تازہ ترین