• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک آزادی کشمیرمیں خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لیا ہے، صائمہ سلیمان

برمنگھم( پ ر) تحریک آزادی کشمیرمیں کشمیری خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لیایہی وجہ ہے کہ بھارت کی قابض فوج نے عورتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان خیالات کااظہار برٹش کشمیری ویمن کونسل کی کنوینر صائمہ سلیمان نے ایک اجلاس میں کیا۔اجلاس کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر لندن میں ہونے والے مظاہرہ کی حمایت میں بلوایا گیا تھا۔صائمہ سلیمان نے کہا کہ برٹش کشمیری ویمن کونسل اس مظاہرہ میں بھرپور شرکت کرے گی اور ہم اپنی بہنوں اور بھائیوں کو مقبوضہ کشمیر میں یہ پیغام دیں گی کہ کشمیر کی جدوجہد میں ہم تمہارے ساتھ ہیں،بھارت کی ظالم فوج جو ظلم وہاں کررہی ہے ہم اس کو دنیا کے سامنے بےنقاب کریں گی۔ صائمہ سلیمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جو عورتوں اور بچوں پرظلم کرنے کا حکم دے رہا ہے۔ عفت کرامت نے کہا کہ تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ کشمیر کی آزادی میں عورتوں کا مرکزی کردار ہے وہ بھارت کی قابض فوج کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتی ہیں۔ الماس غزالہ رحمن، انیکا مالک اور دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین