• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری ،سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ، درجنوں افراد متاثر

کوٹری (نامہ نگار)کوٹری میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران درجنوں افراد جن میں اکثریت بچوں کی شامل ہے کتے کے کاٹے کا شکار بنے ،سگ گزیدگی کے زیادہ تر واقعات کوٹری کی مضافاتی علاقوں میں رونما ہوئے، بلدیہ کوٹری کی جانب عرصہ دراز سے کتے مارمہم شروع نہیں کی جاسکی ہے حالانکہ مہم کے لیے عملہ بھی موجود ہونے کے علاوہ ہر سال بجٹ میں کتا مار مہم کے لیے ایک خطیر رقم بھی مختص کی جاتی ہے لیکن گزشتہ دس سالوں سے کتا مار مہم نہ چلائے جانے کے باعث کتوں کی افزائش نسل میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور شہری کتوں سے خوف زدہ ہیں۔ خاص طورپر صبح فجر کے اوقات میں کتوں کی سرگرمیاں زیادہ بڑھ جاتی ہیں جن کاشکار نمازی اور اسکول جانے والے طلبہ ہوتے ہیں ۔دوسری جانب تعلقہ اسپتال کوٹری میں کتے کاٹے کے انجکشن دستیاب نہیں اور متاثرہ افراد پرائیویٹ طورپر مہنگے داموں انجکشن خریدنے پر مجبور ہیں ۔شہری حلقوں نے بلدیہ کوٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں میں کتا مار مہم چلائی جائے جس کے لیے عملہ بھی دستیاب ہے اور بجٹ میں رقم بھی مختص ہے ۔
تازہ ترین