• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تندرستی ہزار نعمت ہے صحت مند لوگ نہ صرف اپنی زندگی سے لطف اٹھاتے ہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت بھی بہتر انداز سے کر سکتے ہیں، دنیا کے مہذب معاشروں میں عوام کی صحت کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جولائی 2020 تک بناسپتی گھی کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی کیونکہ بناسپتی گھی جن اجزاء سے بنتا ہے وہ موٹاپے، دل کی بیماریوں، دماغی امراض، کینسر اور ذیابیطس کا باعث بنتے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا یہ اقدام یقیناً لائقِ تحسین ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب کے بجائے یہ پابندی پورے ملک میں عائد کی جائے نیز دیگر مضرِ صحت اشیاء کے بارے میں تحقیق کر کے ان کی تیاری پر بھی مکمل پابندی عائد کی جائے۔
(عبداللہ غازی)
(profabdullahghazi@gmail.com)

تازہ ترین