• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے ہمارے مستقبل کے معمار اور سرمایہ ہیں۔ مگر یہ خواب اس وقت پورا ہو گا جب ہم اپنے بچوں کو عصری تقاضوں سے لیس کریں گے۔ اعلیٰ تعلیم ان کا بنیادی حق ہے۔ بدقسمتی سے سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم پست اور فرسودہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے جگر گوشوں کو پرائیویٹ اداروں میں بھیجنے پر مجبور ہیں۔ لیکن نجی ادارے تو ادارے نہیں بلکہ پیسہ بنانے والی فیکٹریاں بنی ہیں۔ ارباب اختیار کے بلند بانگ دعوئوں کے باوجود پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ کا ایک لامتناہی سلسلہ جاری و ساری ہے۔ حالانکہ انہیں پتا ہے کہ غریب والدین اپنا پیٹ کاٹ کر فیسیں ادا کر رہے ہیں۔ اب حکومت ان اداروں کے خلاف سخت اقدام کرے تاکہ غریب کے بچے بھی اسکول جا سکیں۔
(فیضان اقبال)
(faizaniqbal093@gmail.com)

تازہ ترین