• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارماسسٹ معاشرے کی اہم ضرورت ہیں، ڈاکٹر طارق رفیع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ’’ورلڈ فارماسسٹ ڈے‘‘کے حوالے سے سیمینار بعنوان ’’فارمیسی میں کمیونیکیشن کی اہمیت‘‘ منعقد کیا گیا۔ تقریب میں یونیورسٹی میں 400طالب علم ، اساتذہ اور فارمیسی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور جنگ گروپ کے میڈیا پارٹنر کا کردار ادا کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سید محمد طارق رفیع نے فارماسسٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان کو وقت اور معاشرے کی اہم ضرورت قرار دیا۔دیگر شرکاء ڈاکٹر خواجہ ظفر ، ڈاکٹرجبران بن یوسف، ڈاکٹر رقیہ قریشی نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ فارماسسٹ اپنی بہترین ماہرانہ صلاحیتوں کے ذریعے مریض کی صحتیابی میں مضبوط کردار اداکرسکتا ہے۔ فارمیسی تحقیق کے نایاب ماہر پروفیسر ڈاکٹر ظفر سعید سیفی نے فارمیسی کی جدید ریسرچ سے ہم آہنگی پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر سیمینار کی آرگنائزر ڈاکٹر کرن رفیق نے تمام شرکاء اور جنگ میڈیا گروپ کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کی تقاریب کو جاری رکھنے کا اظہار کیا تاکہ معاشرے میںفارماسسٹ کے مقام کو مستحکم کیا جائے اورسیمینار کے شرکاء کو شیلڈ تقسیم کی گئی ۔
تازہ ترین