• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار ناکامیوں کا غصہ ہم پر نہ نکالیں، پیپلز پارٹی

لاہور (نمائندہ جنگ ، آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ، فاروق ستار اپنی ناکامیوں کا غصہ پی پی پر نہ نکالیں، ہماری جماعت پاکستان میں جمہوری نظام کی بانی ہے، ہم جماعتوں کی توڑ پھوڑ میں نہیں جمہوری اور سیاسی عمل کے تسلسل میں یقین رکھتے ہیں، اصل حقیقت یہ ہے کہ کراچی کے عوام کے سامنے ایم کیو ایم بے نقاب ہو چکی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانےوالی تحر یک انصاف نے صوبے میں کر پشن ‘گالی اور جھوٹے دعوؤں کے سواکچھ نہیں دیا ۔جھوٹے دعوئوں اور دوسروں کو گالیاں دینے سے کے پی کی کرپشن نہیں چھپے گی،ہم نے زبان کھولی تو عمران خان کا بنی گالہ سے نکلنا ممکن نہیں ہوگا۔
تازہ ترین