• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کیلئے کھمبے لگانے کا کام مکمل ہو گیا،ترجمان وزارت پاورڈویژن

لاہور (نمائندہ جنگ ) این ٹی ڈی سی کی کاوشوں سے پورٹ قاسم کول پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ تک بجلی کی ترسیل کے لئے 132KVAٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ۔ وزارت پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ 1320میگا واٹ پورٹ قاسم پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کے لئے کھمبوں کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے جبکہ لائنیں بچھانے کا کام جاری ہے جو مقررہ مدت میں مکمل ہو جائے گا۔
تازہ ترین