• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے غریب اور متوسط طبقے پر مالی بوجھ پڑے گا،وسیم شفیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین وسیم شفیق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عام آدمی کے استعمال میں آنے والی اشیاء پر بھی 30سے 40فیصد تک کی ریگولیٹری عائد کر دی ہے جس سے غریب اور متوسط طبقے پر مالی بوجھ بڑھے گا انھوں نے بتایاکہ حکومت نے جن اشیاء پر ڈیوٹی بڑھائی ہے ان میں مونگ پھلی ،چھالیہ، پھلی دانہ،املی،کھوپرا ،بچوں کی خوراک اور ڈائیپر وغیرہ بھی شامل ہیں ،وسیم شفیق نے کہا کہ کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی اشیاء پر اچانک ڈیوٹی کے نفاذ سے کاروباری طبقے کو بھی بھاری مالی نقصان کا سامنا کرناپڑاہے ۔
تازہ ترین