• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ اے کے علاقے حبیب بینک چورنگی کے پاس واقع کمپنی میں پیر کی دوپہر ایک بج کر 55 منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ،کمپنی میں موجود ملازمین فوری طور پر کمپنی سے باہر نکل گئے، آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پہنچیں تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے شہر بھر سے مزید 8 گاڑیوں اور دو باؤزر کو طلب کر لیا گیااور تین گھنٹے کی جدود جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی میں پلاسٹک کا دانہ اور دیگر سامان موجود تھا جو جل کر خاکستر ہوگیا،فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
تازہ ترین