• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت نےنئےعمرہ سیزن کا آغاز یکم صفرالمظفرسےکردیا

Todays Print

ر یاض (ایجنسیاں)سعودی عرب کی حکومت نے سنہ 1439ھ کے نئے عمرہ سیزن کا آغاز یکم صفر المظفر سے کردیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم صفر سے 18 شوال (وسط جولائی 2018)تک جاری ہے گا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ کے بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے نئے عمرہ سیزن کیلئے اللہ کے مہمانوں کی آمد کے استقبال کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

تازہ ترین