• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں کون ہوتا ہے کسی کو یہ بتانے والا
کہ خدا کو کیسے مانیں،
اولیا کو کیسے پہچانیں
اور عبادت کیسے کریں۔
میں کون ہوتا ہے کسی کو یہ بتانے والا
کہ وطن سے محبت کیسے کریں۔
اس کی خدمت کیسے کریں۔
میں کون ہوتا ہے کسی کو یہ بتانے والا
کہ کون سا پیشہ اختیار کریں،
کون سا مشغلہ اختیار نہ کریں۔
میں کون ہوتا ہے کسی کو یہ بتانے والا
کہ کس کو ووٹ دیں،کس کو نہ دیں۔
کس شخص سے ملیں،
کس سے نہ ملیں
اور کس سے دوستی کریں۔
اور آپ بھی کون ہوتے ہیں؟

تازہ ترین