• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا کل بھوشن کی اہلیہ کو اکیلے پاکستان بھیجنے سے انکار

Todays Print

اسلام آباد (ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو اکیلے پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ان کی والدہ کا ویزا جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے ٹویٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کی پیشکش کا جواب پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے دیئے گئے جواب پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہےکہ کلبھوشن کی اہلیہ اکیلی پاکستان نہیں آسکتیں، ان کی والدہ کے ویزے کی درخواست بھی پاکستان میں زیر التواء ہے، انسانی بنیادوں پر کلبھوشن کی والدہ بھی بیٹے سے ملاقات کی حقدار ہیں لہٰذا انہیں بھی انسانی بنیادوں پر ویزہ دیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کی جانب سے پیشکش کو بھارتی حکومت نے مثبت قرار دیاہے۔

تازہ ترین