• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’بتی گُل میٹر چالو‘میں شردھا کپورمرکزی کردارادا کریں گی

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار شاہد کپور نے فلم پدماوتی کے بعد نئی فلم کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کا اعلان انہوں نے دیوالی کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور شری ناراین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بتی گُل میٹر چالو‘میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ ان مد مقابل شردھا کپور اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔اس فلم میں شاہد کپور ایک وکیل کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جو پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا ہے۔ واضح رہے اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی کردیا جائیگا جبکہ یہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین