• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ کی کرپٹ پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش

کراچی(این این آئی)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کرپٹ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔ آئی جی سندھ نے مذکورہ افسران کی فہرست وزیراعلی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کو ارسال کر دی ہے،وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کی کالی بھیڑوں کی فہرست وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کو پیش کر دی ہے، فہرست میں پولیس کو بدنام کرنے والے ان تمام افسران کے نام شامل ہیں جو سپریم کورٹ کو پیش کیے گئے ہیں، وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی اجازت کے بعد ان کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ دو دن قبل آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، کرپشن اور محکمہ میں غیرقانونی بھرتیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث پولیس افسران کی فہرست عدالت میں پیش کی تھی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دس افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے اعلی افسران کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین