• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ٹینور ٹریک پروفیسر اور قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید کے مطابق بیچلرز ،ماسٹرز ، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام) اور شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام) ،بیچلرز آف فائن آرٹس (چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام ) میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2018ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ خواہشمند طلبہ 24نومبر2017ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی دفعہ آن لائن نظام کے ذریعے داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے طلبہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے گھروں میں کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کے ذریعے مستفید ہوسکتے ہیں۔خواہشمند طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کیلئے رابطہ کرسکتے ہیںجہاںتمام معلومات موجودہیں۔بیچلرز پروگرام میںاپلائیڈ فزکس ،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ ،کامرس ،کمپیوٹر سائنس،اکنامکس، ایجوکیشن،انگلش ،انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز ، ماس کمیونیکشن،میتھمیٹکس ،مائیکروبائیولوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،اسپیشل ایجوکیشن ،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈ) جبکہ ماسٹرز پروگرام میںبزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس، اکنامکس، ایجوکیشن، انگلش، انوائرمینٹل اسٹڈیز،ماس کمیونیکیشن،مائیکروبائیولوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن،پبلک پالیسی اورٹیچرز ایجوکیشن بی ایڈ (After 2year ADE) شامل ہیں۔ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جامعہ کراچی کے نظام کو آن لائن کرنے کا اعلان کیا تھا اور مذکورہ داخلہ پالیسی اسی کی ایک کڑی ہے۔
تازہ ترین