• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسے تو چودہ سال سے کم عمر کے بچوں پر اسکولوں، ورکشاپوں، ہوٹلوں میں جسمانی و جنسی تشدد کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بدقسمتی سے یہ سلسلہ اب جسمانی طور پر معذور، گونگے اور بہرے بچوں تک جا پہنچا ہے۔ یاد رہے کچھ عرصہ پہلے بھی صوبائی دارلحکومت میں معذور بچوں پر بس میں جسمانی تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا مگر روایت کے مطابق معاملہ بس کنڈیکٹر کی معطلی پر ہی ختم ہوا تھا۔ لیکن زیادہ عرصہ نہیں ہوا کہ سیالکوٹ شہر میں ایک بار پھر معذور بچوں پر بس کنڈیکٹر کی طرف سے مارپیٹ کا واقعہ رونما ہوا جس کا چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ صورتحال کا تقاضا ہے کہ ان درندوں کو عبرتناک سزا دی جائے تا کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
(فیضان محمود)
faizan.mehmood@gmail.com

تازہ ترین