• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ میں جرمنی نے چین اور ارجنٹائن نے انگلینڈ کو ہرا دیا

آکلینڈ (نیوزڈیسک)ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ میں جرمنی نے چین اور ارجنٹائن نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ نیوزی لینڈ میں جاری ہے گزشتہ روز پول بی میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی نے چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0سے ہرا دیا۔ میری ماورز نے دو گول سکور کئے۔ جرمنی کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ ایک اور میچ میں ارجنٹائن نے انگلینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول ڈیلفینا مرینو نے کیا۔
تازہ ترین