• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اسلام آباد دھرنے کو طاقت سے ختم نہ کرے،آل پارٹیز کانفرنس

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مختلف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے انتخابی اصلاحات کے بل میں و دیگر شقوں میں تبدیلی کے عمل کی مذمت اور مطالبہ کیا ہے کہ راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ جلد از جلد منظر عام پر لائی جائے۔ انہوں نے حلف نامہ اور دیگرشقوں کی بحالی پر پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مجلس کے مرکز جامع مسجد باب الرحمت نورانی (نمائش) چورنگی میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اسلام آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مطالبوں کی تائید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دھرنے کو طاقت کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ باہمی بات چیت سے مسئلہ کا حل نکالا جائے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پاکستان کے امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، کراچی کے امیر مولانا محمد اعجاز مصطفیٰ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان، جماعت اسلامی کےاسد اللہ بھٹو، جمعیت علمائے پاکستان کے قاضی احمد نورانی، جامعہ دارالعلوم کراچی کے مولانا راحت علی ہاشمی، غربأ اہل حدیث کے حافظ محمد سلفی، پیپلز پارٹی کے مظفرعلی شجرہ، حبیب الدین جنیدی، سربراہ پی ڈی پی بشارت مرزا، متحدہ علماء محاذ کےعلامہ مرزا یوسف حسین، مولانا شبیر حسن میثمی، محمد حسین محنتی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اے پی سی میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں، ایک قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکمران اور دیگر عناصر ختم نبوت اور دیگر اسلامی شقوں میں کسی بھی طرح کی تبدیلی، تنسیخ سے آئندہ گریز کرے کہ یہ امت مسلمہ کے ایمان کا مسئلہ ہے۔
تازہ ترین