• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے زیادہ جرائم تو امریکا میں ہوتے ہیں، وزیر داخلہ سندھ

 کراچی(مانیٹرنگ سیل)وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ کراچی سے زیادہ جرائم تو امریکا میں ہوتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کراچی میں سی ویو کا دورہ کیا اور کار و موٹرسائیکلنگ ریسنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ امریکا کے کئی شہروں میں اسٹریٹ کرائم کراچی سے زیادہ ہے جب کہ شہر قائد کی آبادی بھی کئی ملکوں سے زیادہ ہے،بہت سےلوگ آج بھی پولیس اسٹیشن جاتے ہوئے گھبراتے ہیں، سوشل میڈیا ٹیم بنائی ہے اس کے ذریعے اگر کسی کی شکایت دور ہوتی ہے تو اچھا ہوگا۔سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور منشیات کی روک تھام میں مدد کریں، ریس لگانے والوں، سیاہ شیشے والی گاڑیوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ ہے، ان کے خلاف کارروائیاں پہلے سے جاری ہیں تاہم اب سختی کی جارہی ہے، ہماری کارروائیوں سے ایک بھی جان بچ گئی تو ہم سمجھیں گے کہ ہم کامیاب ہوگئے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صرف دو دریا نہیں پورے شہر میں ون ویلنگ پر پابندی ہے، کسی موٹر سائیکل کی رفتار بڑھانے کےلیے اسے الٹر (تبدیلی) نہ کیا جائے۔
تازہ ترین